قصور، ماہ نومبر کے دوران143 خطرناک مجرمان اشتہاریوں و عدالتی مفروران سمیت314جرائم پیشہ ملزمان گرفتار

جمعرات 2 دسمبر 2021 11:18

قصور، ماہ نومبر کے دوران143 خطرناک مجرمان اشتہاریوں و عدالتی مفروران ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) پولیس نے ماہ نومبر کے دوران143 خطرناک مجرمان اشتہاریوں و عدالتی مفروران سمیت314جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا،درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث03خطرناک ڈکیت گینگ کے10ملزمان کو گرفتار کرکے09لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے ماہ نومبر کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی، رابری جیسی سنگین مقدمات میں ملوث73خطرناک مجرمان اشتہاریوں جبکہ70عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، گرفتار مجرمان اشتہاریوں میں 14اے کیٹگری کے اشتہاری بھی شامل ہیں اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے66بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے62 کلوگرام چرس، 24 کلوگرام افیون،668لیٹر شراب،60لیٹر لاہن اور02 چالوبھٹیاں برآمد کرکے مقدمات درج کیے،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 87 ملزمان کے قبضہ سے01کلوشنکوف،05رائفل،05بندوق اور75پسٹل برآمد کرکے مقدمات درج کیے،03قماربازی کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے اور10ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث03 خطرناک ڈکیت گینگ کے 10ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے09لاکھ ر روپے مالیت کا مال مسروقہ اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزمان کی گرفتاریوں سے15کیسز چالان ہوئے۔ڈی پی اوقصور محمد صہیب اشرف نے کہاکہ شہریوں کی جان ومان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوؤں، منشیات فروشوں،عادی مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔