ویسٹ انڈیز آئندہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹی۔20اور ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کریگا

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی -20سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا،ٹیسٹ سیریز مارچ میں کھیلی جائے گی

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:20

ویسٹ انڈیز آئندہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹی۔20اور ٹیسٹ سیریز کی میزبانی ..
جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ویسٹ انڈیز آئندہ سال انگلینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 اور 3 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کریگا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز برج ٹائون میں کھیلی جائیگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی -20سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا، ایک ماہ کے وقفے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز مارچ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

، شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ٹی -20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری، دوسرا میچ 23 جنوری، تیسرا میچ 26 جنوری، چوتھا میچ 29 جنوری ، پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز برج ٹائون میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز مارچ میں کھیلی جائیگی، سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ وارم اپ میچ یکم سے 4 مارچ تک اینٹی گووا میں کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 8 سے 12 مارچ تک اینٹی گووا، دوسرا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 مارچ تک بارباڈوس جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 مارچ تک گرینیڈا میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :