Live Updates

وزیراعظم عمران خان چور ڈاکوؤں کو عدالت لے کر جاتے ہیں جہاں ان کی ضمانت ہوجاتی ہے، صاحبزادہ جہانگیر

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:20

وزیراعظم عمران خان چور ڈاکوؤں کو عدالت لے کر جاتے ہیں جہاں ان کی ضمانت ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) وزیراعظم کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چور ڈاکوؤں کو عدالت لے کر جاتے ہیں جہاں ان کی ضمانت ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ عمران خان جتنا کرسکتے ہیں کررہے ہیں، وہ چور ڈاکوؤں کو عدالت لے کر جاتے ہیں جہاں ان کی ضمانت ہوجاتی ہے، چور ڈاکو، ایجوئیر روڈ اور پارک لین میں اپنے محلوں میں چلے جاتے ہیں، ایجوئیر روڈ سے پارک لین تک حکمران، چور ڈاکو رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی ان میں بیٹھے ہوئے ہیں، جہانگیر ترین سے بھی کہا گیا تھا کہ الزامات کا جواب عدالت میں دیں، جہانگیر ترین نے بغاوت کرتے ہوئے 40 افراد کا گروپ بنالیا۔صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ ہمارا جہاز طوفان میں پھنسا ہوا ہے، اس کو طوفان سے نکالنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات