اقوام متحدہ کاجنرل اسمبلی میں افغان نشست فی الحال نئی حکومت کو نہ دینے کا فیصلہ افغان عوام کے جائز حقوق چھیننے کے متردف ہے، سہیل شاہین

جمعرات 2 دسمبر 2021 16:50

اقوام متحدہ کاجنرل اسمبلی میں افغان نشست فی الحال  نئی حکومت  کو نہ ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) امارت اسلامی  افغانستان کے ترجمان اور اقوام متحدہ کیلئے نامزد نمائندے سہیل شاہین  نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی کریڈینشل کمیٹی کا جنرل اسمبلی میں افغان نشست فی الحال  نئی حکومت  کو نہ دینے  کا فیصلہ  افغان عوام کے جائز حقوق چھیننے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کا یہ فیصلہ قانونی اصولوں اور انصاف پر مبنی نہیں ہے ۔

طالبان  ترجمان  نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغان عوام کے جائز حقوق چھین لیے ہیں۔سہیل شاہین نے کہا کہ ہمیں  امید ہے  کہ اقوام متحدہ مستقبل قریب میں یہ حق  افغانستان  حکومت کے نمائندے کے حوالے کر دے گی تاکہ ہم افغانستان کے عوام کے مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے اور دنیا کے ساتھ مثبت روابط برقرار رکھنے کی پوزیشن میں ہو سکیں۔