
لیبارٹری ہائر سیکنڈری سکول سسٹم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے لئے تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
جمعرات 2 دسمبر 2021 18:08

(جاری ہے)
نویں جماعت کے نتائج میں چار طالبات سارہ ریاض، یمنی زینب، زوہا اقبال اور انشاء الماس نے پانچ سو میں سے پانچ سو نمبر حاصل کئے۔
بوائز سیکشن میں سے عبداللہ محمود نے 1098نمبر لے کر پہلی، بلال اکرم نے 1094نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد حمزہ نے 1089نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایف ایس سی میں فائزہ رحمان نے 1082، عفیفہ خرم نے 1049 اور علی رضا نے 1032نمبر حاصل کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انس سرور قریشی نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز معیاری تعلیم اور ہنرمندافرادی قوت میں مضمر ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے قلوب کو تعلیم کی روشنی سے منور کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرڈاکٹر اقرار احمد خاں کی سربراہی میں زرعی یونیورسٹی میں طلبہ کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں تاکہ ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی سے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں وقوع پذیر ہونے والے بگاڑ کی وجہ سے ملکی سطح پر بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لئے اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے زندگی گزارنا ہو گی۔ اس موقع پر ٹریژرر عمرسعید قادری نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں سے سائنس میں ترقی کی بدولت دنیا گلوبل ویلج بن کر سامنے آئی ہے طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی جدید علوم سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ 19ویں صدی کے آخر میں قحط پیدا ہونے کی وجہ سے فیمن کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کی سفارشات پر برصغیر میں پہلا زرعی تحقیقاتی کالج 1906ء میں قائم کیا گیا جس کو 1961ء میں یونیورسٹی کے درجے پر فائز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ز رعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرڈاکٹر اقرار احمد خاں کی سربراہی میں زرعی یونیورسٹی ملک میں فوڈ سکیورٹی اور ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ پرنسپل آفیسر ڈاکٹر انجم ضیاء نے کہا کہ لیبارٹری سکول سسٹم میں طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تمام وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ علم کے حصول سے معاشرے میں اپنا مقام حاصل کر سکیں۔ انہوں نے ہونہار طلبہ کے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
-
خانیوال ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےداخلوں کی تاریخ میں دو اکتوبر تک توسیع کردی
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.