ویٹرنری یونیورسٹی میں یوتھ کے دو ر حا ضر کے عصری مسا ئل کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

جمعرات 2 دسمبر 2021 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزلا ہور کے سینئر ٹیو ٹر آفس نے نیشنل اینٹی کرپشن مہم کے حوا لے سے سٹی کیمپس لا ہور میں گذ شتہ روز یوتھ کے دو ر حا ضر کے عصری مسا ئل کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا ۔ سیمینار میں یوتھ کلب کے سینئر ٹرینر/مو ٹیویشنل سپیکرمسٹر محمد علی نے طلبہ کو کر یکٹر بلڈنگ کے مو ضو ع پر جا مع لیکچر دیا ۔

جس میں اُ نہو ں نے زند گی کے اخلا قیات و اعلی اخلا قی اقدار سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔پرنسپل سٹو ڈنٹس افیئرزپروفیسرڈاکٹر کامران اشرف، سینئر ٹیو ٹر پروفیسر ڈاکٹر علی رضا اعوان، ڈاکٹر میاں عبدالحفیظ کے علاوہ قرات اینڈ نعت سو سا ئٹی اور کریکٹر بلڈنگ سو سا ئٹی سے طلبا و طا لبات اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازیں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزلا ہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف وا ئلڈ لائف اینڈ ایکا لو جی کے زیر اہتمام ریمو ٹ سینسنگ کی ایپلیکیشن اور لا ئف سائنسز میں جیو گرا فیکل انفارمیشن سسٹم کے موضوع پرسیمینار کا انعقاد ویٹر نری اکیڈ می میں ہوا۔ جس میں پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر عا صم دائو د رانااور ڈیپا رٹمنٹ آف لینڈ سروئنگ اینڈ جیو انفارمیشن ہانک کانگ پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے ڈاکٹر سوید عبا س نے شر کا کوریمو ٹ سینسنگ اور جیو گرا فیکل انفارمیشن سسٹم کے بنیا دی پہلوئوں، بیما ریو ں کی انفار میشن کی ریکا رڈنگ و رپورٹنگ،بیما ریو ں کی میپنگ،ایپی ڈیمک مینجمنٹ،فوڈر کوا لٹی وما ئکرو کلا ئمیٹ مانیٹر نگ سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں پر رو شنی ڈا لی۔

سیمینار میںڈاکٹر ریحا ن الحق اور ڈاکٹر غلا م محی الدین ہا شمی سمیت فیکلٹی ممبران اور مختلف تعلیمی ادا رو ں سے پروفیشنلز کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔