پنجاب کے 21میں سے 3 جبکہ سندھ کے بھی 11میں سے ایک ضلع میں کپاس کی آمدمیں کمی

جمعہ 3 دسمبر 2021 12:19

پنجاب کے 21میں سے 3 جبکہ سندھ کے بھی 11میں سے ایک ضلع میں کپاس کی آمدمیں ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے کپاس پیدا کرنےو الے 21 اضلاع میں سے 3اضلاع جن میں وہاڑی،پاکپتن اوراوکاڑہ کے اضلاع میںگزشتہ سال کے مقابلے میں 3.34سے لے کر100فیصدتک کم کپاس جیننگ فیکٹریوں میں آئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے پیداواری اعدادوشمار موصول نہیں ہوئے۔ سندھ کے 11میں سے صرف ایک ضلع بدین میں کپاس کی پیدوارمیں57.66فیصدتک کم کپاس جیننگ فیکٹریوں میں آئی ۔جبکہ بلوچستان میں کپاس کی پیدوارمیں مجموعی طورپر115.33فیصدزیادہ اضافہ ریکارڈکی گئی۔