ن لیگی حواریوں کی منفی سیاست کا خاتمہ ہو چکا، احسن اقبال کو ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہئے، نوشین حامد معراج

جمعہ 3 دسمبر 2021 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ ن لیگی حواریوں کی منفی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، احسن اقبال کو ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہئے، کرپٹ اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے ہر اچھے اقدام کی مخالفت کرنا پرانا طریقہ واردات ہے، کرپٹ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو ووٹ دیںگے ، جان بوجھ کر اپوزیشن اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کی مخالفت کررہی ہے، آئندہ الیکشن میں اوورسیز اپنے ووٹ حق رائے رہی استعمال کرسکیںگے، کرپٹ اپوزیشن کو ڈوب مرنا چاہئے کہ وہ اپنے شہریوں کو حقو ق ملنے پر جھوٹا واویلا کررہی ہے ، انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں باشعور اووسیز پاکستانی کرپٹ اپوزیشن جماعتوں کوکسی صورت ووٹ نہیں دیںگے، ناسمجھ اپوزیشن ملکی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔