ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 18.35 فیصد ہوگئی
حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد کمی ہوئی، گوشت گھی، دالوں اوردودھ سمیت21 اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں۔ ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 دسمبر 2021 18:23
(جاری ہے)
اسی طرح حالیہ ہفتے میں ٹماٹر 19 روپے 53 پیسے، پیاز 3 روپے 25 پیسے، برائلر مرغی کی قیمت میں19 روپے 40 پیسے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، چینی ایک روپے42 پیسے، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 6 روپے 84 پیسے اور انڈے2 روپے 66 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔
حالیہ ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دوسری جانب وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے تمام چیزیں درست سمت میں جار ہی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، گزشتہ سال کی نسبت ریونیو میں36 فیصد اضافہ ہوا، حکومت مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے اشیائے ضروریہ پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ درآمدات 7.7 بلین ڈالر ہونے کی خبر آئی تو کہا گیا تجارتی خسارہ بڑھ گیا، ایکسپورٹس 2.5 سے 3.5 فیصد پر گئیں، سب سے بڑا فرق پیٹرولیم پروڈکٹس ہیں، پھر کے بعد ویکسین خریدی گئی،اکتوبر نومبر میں ویکیسن 400 ارب کی خریدی کی گئی، 1150ارب پیٹرولیم ویکسین، پھر فوڈ آئٹمز میں تیزی آئی ہے، اس سب کو ملاکر 1.4بلین ڈالر صرف چاروں میں فرق ہے۔ تیل کی قیمتیں زیادہ نہیں بڑھنی چاہیے ہم اب پیٹرول کی قیمتوں میں ٹھہراوٴ دیکھ رہے ہیں، اب ایل این جی کا بھی زور ٹوٹے گا، فوڈ آئٹمز میں بھی فرق آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک انفلیشن اصل میں گزشتہ سال سے کم ہوئی ہے، باقی چیزیں پیٹرولیم مصنوعات بڑھنے کی وجہ سے مہنگی ہوئیں، پیٹرولیم مصنوعات میں 508 ملین ڈالر کا ماہانہ فرق ہے، ملک میں ڈسکاونٹ ریٹ بڑھا کر 8.45 کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمتیں، ایل این جی، کوئلہ اور خوردنی تیل کی قیمت بڑھ گئی ہے، یہ ساری چیزیں امپورٹڈ ہیں، ان چیزوں کا اثر مہنگائی پر پڑا، ڈومیسٹک مہنگائی پچھلے سال کی نسبت کم ہوئی ہے، عالمی سطح پر مہنگائی بڑھ رہی ہے، جس کا اثر پاکستان میں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیڑھ ماہ بعد مانیٹری پالیسی دیا کرے گا،ایل این جی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.