اسکولوں میں اساتذہ اسموگ، پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خاتمے کے لیے دعا کریں

اساتذہ سکول اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے بعد اسموگ، سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خاتمے کے لیے دعا کریں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعہ 3 دسمبر 2021 20:52

اسکولوں میں اساتذہ اسموگ، پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خاتمے کے لیے دعا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 دسمبر 2021ء) اسکولوں میں اساتذہ اسموگ، پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خاتمے کے لیے دعا کریں۔ اساتذہ سکول اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے بعد اسموگ، سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خاتمے کے لیے دعا کریں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ اسموگ اور پھیپھڑوں کی بیماری کے خاتمے کے لیے اساتذہ اسکولوں میں دعا کا اہتمام کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے پیغام میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اساتذہ سکول اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے بعد اسموگ، سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خاتمے کے لیے دعا کریں۔ اپنے پیغام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ اساتذہ باران رحمت کے لیے بچوں سے خصوصی دعائیں کروائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ معصوم بچوں کی دعائیں جلد قبول فرماتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علماء کرام فصلوں خاص طور پر گندم کے لیے بارش کی خصوصی دعا کروائیں۔ یہ گفتگو جمعہ کے روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے علماء کرام اور اساتذہ سے ملاقات میں کی۔ ملاقات میں انہوں نے اسموگ کی وجہ سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں جبکہ موسم کی تبدیلی بھی ان بیماریوں کے بڑھنے کی بڑی وجہ ہے۔ قائم مقام گورنر چودھری پرویز الہی نے کہا کہ تمام بیماریوں سے نجات کا واحد حل بارش کی صورت میں رحمت خدواندی ہے۔ انہوں نے فصلوں کی بہتر کاشت کے لیے بھی بارش کی اہمیت پر بات کی۔