Live Updates

موٹروے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور گاڑی ایسے قیام و طعام پر کھڑی کرتے ہیں جہاں پر ان کو کھانا فری ملتا ہے

موٹر وے پر اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں مارکیٹ سے بہت زیادہ ہیں، موٹرویز پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی سفارش کر دی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:51

موٹروے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور گاڑی ایسے قیام و طعام پر کھڑی کرتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2021ء) موٹروے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور گاڑی ایسے قیام و طعام پر کھڑی کرتے ہیں جہاں پر ان کو کھانا فری ملتا ہے، موٹر وے پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مارکیٹ سے بہت زیادہ ہیں، موٹرویز پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی سفارش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے دوران موٹرویز پر مہنگی اشیاء کی فروخت اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والوں سے متعلق انکشافات ہوئے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے حالیہ اجلاس کے دوران سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ موٹروے پر جو لوگ نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہیں ان کو سخت سزا ہونی چاہیے تاکہ دوبارہ ایسا نہ کرے۔ اجلاس کے دوران سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ہمارے ملک میں روڈز پر ڈاکٹروں کی دستیابی بہت مشکل ہوتی ہے اگر دوران ڈرائیونگ کوئی نشے میں ہوتا ہے تو اس کو جرمانہ کیا جائے اگر دوبارہ کرتا ہے تو جرمانے کے ساتھ سزا بھی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر لین سسٹم ختم ہوتا جارہا ہے جن گاڑیوں کو فاسٹ لین میں نہیں جانا چاہیے وہ ادھر چل رہی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں بہت زیادہ ہو گئی ہیں یہ بہت ظلم زیادتی ہو رہی، دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہے اور وہاں پر واشرومز کی صفائی بلکل نہیں ہوتی، ایسا سسٹم ہونا چاہیے کہ ان کی شکائت کی جائے تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

سینیٹر کامل علی آغا نے سوال کیا کہ اگر موٹر وے پولیس دو سال کی سزا دے سکتی ہے تو قیمتیں کیوں کنٹرول کیوں نہیں ہو رہی ہیں؟ لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے، ڈرائیور اور بس کے عملے کو فری کھانا ملتا ہے جبکہ مسافروں کی کھال اتار لی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی وٹروے ریسٹ ایریاز میں اشیاء کی زائد قیمتوں پر شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیا تھا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ موٹر وے ریسٹ ایریاز پر قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیم مختص کی جائیں، ٹیمیں موٹر وے ریسٹ ایریاز پر دن اور رات باقاعدگی سے چھاپے ماریں۔ موٹروے ریسٹ ایریاز پر زائد قیمتوں کے خلاف فوری اور سخت ایکش لیا جائے، موٹر وے ریسٹ ایریاز پر مسافروں اور سیاحوں کی آگاہی کے لیے بینرز آویزاں کیے جائیں، سیٹیزن پورٹل پر شکایات کی آگاہی سے متعلق بھی ریسٹ ایریاز میں اقدامات کیے جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات