نامور شاعر ، مزاح نگار پطرس بخاری کی63ویں برسی کل منائی جائیگی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 12:21

نامور شاعر ، مزاح نگار پطرس بخاری کی63ویں برسی کل  منائی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور مزاح نگار، افسانہ نگار، مترجم، شاعر، نقاد، معلم، برطانوی ہندوستان کے ماہر نشریات اور پاکستان کے سفارت کار پطرس بخاری کی63ویں برسی کل ( اتوار)5دسمبر کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پطرس بخاری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

پطرس بخاری جن کا اصل نام سید احمد شاہ بخاری تھالیکن وہ اپنے قلمی نام پطرس بخاری سے مشہور ہوئے ۔

(جاری ہے)

ان کی معروف تصنیف میں پطرس کے مضامین بے حد مقبول ہے ،انہیں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کا سپیچ رائٹر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔پطرس بخاری گورنمنٹ کالج لاہور کے پہلے پرنسپل بھی رہے ہیں معروف شاعر فیض احمد فیض اور ن م راشد ان کے شاگرد رہے ہیں،حکومت پاکستان نے ان کی 100ویں سالگرہ پر ان کی تصویر کے ہمراہ ایک یادگارڈاک ٹکٹ کا بھی اجرا ء کیا تھا انہیںان کی وفات کے طویل عرصے بعد سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کے دور حکومت میںہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔پطرس بخاری5دسمبر 1958 کو امریکہ میں انتقال کر گئے تھے۔