کرونا ،مزید آٹھ افراد چل بسے ،431نئے کیسز رپورٹ ہوئے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 13:09

کرونا ،مزید آٹھ افراد چل بسے ،431نئے کیسز رپورٹ ہوئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید آٹھ افراد چل بسے ،431نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 431 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 189 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 91 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 761 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 453 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 348 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 858 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 45 ہزار 344 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 84 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 2 کروڑ 21 لاکھ 65 ہزار 834 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 6 ہزار 253 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 12 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار 553 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 11 لاکھ 63 ہزار 78 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 76 ہزار 494 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 622 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 43 ہزار 379 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 35 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 254 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کٴْل اموات 5 ہزار 858 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 848 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 958 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 574 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 742 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 491 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 360 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 413 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ، اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔