سندھی ٹوپی و اجرک سندھ کے لوگوں کی پہچان و شان ہے، حنید لاکھانی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے سندھ کے لوگوں کو ثقافتی دن کے موقع پر دنیا کے ہر کونے میںبسنے والے سندھیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ آج (اتوار) کو سندھی ٹوپی اجرک ڈے منا رہے ہیں، سندھ کی ثقافت پانچ ہزار سال سے زیادہ قدیم ہے، زندہ و جاوید قومیں اپنی تاریخ،تہذیب اورثقافت کو کبھی نہیں بھول پاتیں اور صوبہ سندھ صدیوں سے شاہکار ثقافت ، تہذیب اور تاریخ رکھتی ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ اس دن کو منانے کا اہم مقصد یہ پیغام دینا بھی ہے کہ سندھ کی سرزمین ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے، سندھی ثقافت کا دن اپنی ثقافت کے ذریعے محبتیں تقسیم کرنے کا دن ہے، سندھ میں بسنے والا ہر شخص چاہے وہ کوئی بھی زبان بولتا ہو یا کسی بھی مذہب کا پیروکارہو وہ سندھی ہے سندھی ٹوپی اور اجرک ایک دوسرے کو عزت اور سر ڈھاپنے کا رواج ہے سندھی ثقافت ایکد وسرے کو عزت دینے کا درس دیتی ہے، سندھی کلچر امن و بھائی چارے کی علامت ہے، سندھ پاکستان کا وہ صوبہ ہے جو اپنے اندر بے پناہ محبتیں ، عزت و احترام لیکر بیٹھا ہے سندھ کے لوگوں کی مہمان نوازی پوری دنیا میں مشہور ہے جو کہ سندھ کی ثقافت کا اہم ترین حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کی شاندار ثقافت کے ساتھ ساتھ اس کو صوفیا کی دھرتی ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوے اور جتنے صوفی بزرگ و علمائے کرام اس دھرتی سے وابستہ تھے کسی اور جگہ پر نہیں تھے اور تما م بڑے بڑے بزرگان دین و صوفیا ئے کرام نے اپنی تعلیمات اور علم سے سندھ کو نوازا اور اس دھرتی پر قدم رنجا ہوکر اس کو صوفیا کی دھرتی ہونے کا شرف بخشا، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگ ہر سال اپنی ثقافت کے دن کو نہایت جوش و خروش سے مناتے ہیں اور سندھی ٹوپی اور اجرک سندھ کی شان و پہچان ہے جس کو تا قیامت بھلایا نہیں جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :