ملک کی معاشی صورتحال دگرگوں ،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، اقبال ڈار

حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات کا باعث بن رہی ہے موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے مفاد میں متحد ہونا ہوگا،سربرا ہ مسلم لیگ ج کی راجہ ظفرالحق سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 4 دسمبر 2021 19:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) مسلم لیگ (ج )کے سربراہ اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال دگرگوں ہے،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ،حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے چیرمین راجہ ظفرالحق سے اھم ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی سیاسی اور قومی امور پر تفصلی گفتگو کی گئی ۔

دونوں رہنماؤں نے سانحہ سیالکوٹ پر گہریدکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ملاقات میں مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد سمیت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امور پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مختلف جماعتوں کے تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اقبال ڈار کا کہناتھا کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے مفاد میں متحد ہونا ہوگا ۔