اومی کرون، برطانیہ نے سفر کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دیدیا

ویکسی نیٹڈ افراد کو بھی نئی پابندی پر عمل کرنا پڑے گا، نئی پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا

اتوار 5 دسمبر 2021 15:30

اومی کرون، برطانیہ نے سفر کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دیدیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات سخت کردئیے ، برطانیہ جانے سے 48 گھنٹے پہلے کورونا کا لیٹرل فلو یا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسی نیٹڈ افراد کو بھی نئی پابندی پر عمل کرنا پڑے گا، نئی پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اب تک اومی کرون 38 ممالک میں پھیل گیا ہے، خوش قسمتی سے تاحال کسی بیمار کی موت واقع نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں اومی کرون کے 55 فیصد کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں میں سامنے آئے ہیں، ماہرین کو خدشہ ہے کہ اومی کرون پر موجودہ ویکسین کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔دوسری جانب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :