جوش قومی ادبی سیمینار (آج) ہوگا

اتوار 5 دسمبر 2021 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے 117 ویں یوم ولادت کے حوالے سے جوش ادبی فائونڈیشن کے زیر اہتمام تعاون اکادمی ادبیات پاکستان ’’جوش قومی ادبی سیمینار (آج)6دسمبر 2021ء بروز سوموار تین بجے سہہ پہر اکادمی ادبیات پاکستان ، سیکٹر H-8 ، اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

پروفیسر فتح محمد ملک تقریب کی صدارت فرمائیں گے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان، ڈاکٹر یوسف خٹک مہمان اعزاز ہوں گے۔