Live Updates

×وزیر اوقاف وومذہبی امور پیر السید سعید الحسن شاہ کا مصری سفیر ڈاکٹر طارق دحروج کی داتا دربار آ مد پرپر تپاک استقبال

وزیر اوقاف اور مصری سفیرکی حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار اقدس پر پھولوں کی چادر اور فاتحہ خوانی

اتوار 5 دسمبر 2021 19:40

۵لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) وزیر اوقاف وومذہبی امور پیر السید سعید الحسن شاہ نے ا ٓج مصری سفیر ڈاکٹر طارق دحروج کی داتا دربار آ مد پر ان کا پر تپاک استقبال کیا۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید، ایڈیشنل سیکریٹری اوقاف اطہر مسعود ، ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری اور ایڈ منسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اوقاف وومذہبی امور پیر السید سعید الحسن شاہ نے مصری سفیر ڈاکٹر طارق دحروج کے ہمراہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار اقدس پر پھولوں کی چادر چڑہائی اور فاتحہ خوانی کی۔ داتاؒ دربار میں انہوں سے شیوخ الحدیث اور بالخصوص جامعہ ہجویریہ کے اساتذہ،علماء اور طلبہ سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے اوقاف علماء کے لیے الازہر الشریف کی طرف سے خصوصی کورسز کے اہتمام پر بھی بات کی۔

(جاری ہے)

وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصر اور پاکستان کے تاریخی، دینی اور ثقافتی دیرینہ تعلقات ہیں، مصر ہمارا اسلامی برادر اہم عربی ملک ہے نیز جامعہ الازہر کی دینی، تعلیمی اور بین المذاہب اور امن کوششوں کے لیے عالمی سطح پر عظیم خدمات ہیں، ہم جامعہ ازہر کے ساتھ مندرجہ ذیل شعبہ جات میں کلیبریشن کے خواہاں ہیںجن میںشعبہ قرآن جہاں مصری قراء اور مصری قاریات تدریس کے فرائض سرانجام دیں گے ،شعبہ سیرت طیبہ کی تدریس اور مشترکہ ریسرچمنٹ ۔

شعبہ تصوف وسلوک اور بین المذاہب و المسالک ہم آہنگی اور مشایخ کے وفود کاتبادلہ،شعبہ عربی اور تبادل ثقافی شامل ہیں۔ مصری سفیر ڈاکٹر طارق دحروج نے وزیر اوقاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں مصر میں پاکستان کا سفیر ہوں مجھے عمران خان اور وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ کے ساتھ دلی محبت ہے نیز مصری سفیر نے کہا، ہمیں خوشی ہورہی ہے محکمہ اوقاف وومذہبی امور پنجاب کے ساتھ مل کر اس عظیم دینی اور تعلیمی پروجیکٹ کا آغاز کررہے ہیں۔

مصر اورپاکستان گہرے برادرانہ روابط کے امین ہیں۔ الازہر الشریف اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کے درمیان موثرعلمی معاہدے کیے جائیں گے۔انسٹیٹیوٹ اور جامعتہُ الازہر تدریسی اور تحقیقی سطح پر باہم مربوط ہونگے۔مصری سفیر ڈاکٹر طارق دحروج نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قران اینڈ سیرت کے دورے کے موقع پر،عمارت کے طرز تعمیر اور اوقاف پنجاب کے علمی ذوق اور کارہائے نمایاں کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس کے لیے جامعتہ الازہر مصر ہر ممکن علمی معاونت فراہم کرے گا۔

اس موقع پر وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ، سیکرٹری اوقاف پنجاب نبیل جاویداور ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے مصر ی سفیر کو بتایا کہ موجودہ حکومت قرآن وسنت کی بالا دستی پر یقین رکھتی اور اس کے علوم و معارف کو عام کرنے کے لیے بھرپور توانائی صرف کر رہی ہے۔ اس انسٹیٹیوٹ کو ''سینٹر آف ایکسلینس''کے طور پر معتبر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔مصری سفیر نے عربی لینگوئج اور قرآنی تدریس کے فروغ کے لیے ضروری اقدامات اور ماہرین کی فراہمی اور جیّد اساتذہ کی دستیابی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات