خاران بے پناہ مسائل کا آماچگاہ بن چکا ،لوگ زندگی کے تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،نیشنل پارٹی کلی کوٹان

اتوار 5 دسمبر 2021 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) نیشنل پارٹی کلی کوٹان کے یونٹ باڈی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر سردار حبیب اللہ فقیرزئی منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص نیشنل کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ تھے اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، ضلعی صدر سردار حبیب اللہ فقیرزئی،تحصیلی صدر میر کے ڈی بلوچ، خازن عبدالرزاق لوراجہ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری شاہنواز بلوچ، بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غنی حسرت اور آصف نور نے خطاب کی۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت خاران بے پناہ مسائل کا آماچگاہ بن چکا ہے لوگ زندگی کے تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ہر یونین کونسل، ہر کلی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہیں نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے زئینی مریض بن چکے ہیں انہوں کہا کہ ان تمام مسائل سے ایک مضبوط و منظم پارٹی نجات دے سکتی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ سیاست خلوص نیت سے عوامی خدمت کانام ہے نہ کہ سیاست کو کاروبار سمجھ کر عوامی خدمت کی بجائے عوام کا استحال کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ گزشتہ 2018کے الیکشن میں عوام سے جو وعدہ وحید کیا گیا ہے جو انتخابی منشور پیش کیگئے مگر آج انکا رزلٹ صفر نظر آرہا ہے نیشنل پارٹی نے 2013 کے الیکشن میں اپنے انتخابی منشور پیش کی یقینا اس 95 فیصد عمل درامد ھوا ہے انہوں نے کہا کہ خاران سے پینلزم و شخصی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے کیونکہ خاران کے عوام کو ایک منظم سیاسی جماعت کی ضرورت ہے۔