
پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر کا ڈاکار، سینیگال کا دورہ اور فری میڈیکل کیمپ کا قیام
پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر نے ڈاکار، سینیگال کا دورہ کیا اور جزبہ خیر سگالی کے طور پر فری میڈیکل کیمپ لگایا۔ بندر گاہ آمد پر سینیگال کی وزارت صحت کے حکام، نیول حکام اور پاکستان کے دفاعی اتاشی نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا
پیر 6 دسمبر 2021 11:35

دورے کے دوران مشن کمانڈر نے پی این ایس عالمگیر کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ سینیگال کے وزیر دفاع، سینیگال کے چیف آف نیول اسٹاف اور سینیگال کے چیف آف ایئر اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کے علاوہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے سینیگال کے عوام بالخصوص سینیگال کی بحریہ کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
(جاری ہے)
جذبہ خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان نیوی کی جانب سے ڈاکار شہر میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔
دورے کے اختتام پر پی این ایس عالمگیر نے سینیگال بحریہ کے جہاز کے ساتھ دو طرفہ مشق کا انعقاد کیا جس سے دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔
موجودہ دورے کا مقصد افریقی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات، بحری تعاون، انسانی ہمدردی اور میزبان بحریہ کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پی این ایس عالمگیر کے دورہ سینیگال نے دونوں ممالک کو موجودہ قریبی اور خوشگوار سفارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
-
سونا ہزاروں روپے کا مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اسرائیل اب دوبارہ حملہ نہیں کرے گا
-
سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
-
پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظورکرلیا
-
پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
-
تحریک انصاف کی17سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اور چیرمین شپ سے استعفے دیدیے
-
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے سیالکوٹ چیمبر کے صدر اکرام الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.