پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے سنئیررہنماو سابق صدر سجاد نقوی نے پارٹی کو فعال بنانے کے لیے سرگرمیوں کا اغازکرنے کا اعلان کردیا

Mateeullah مطیع اللہ پیر 6 دسمبر 2021 12:41

پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے سنئیررہنماو سابق صدر سجاد نقوی نے پارٹی ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے سنئیررہنماو سابق صدر سجاد نقوی نے پارٹی کو فعال بنانے کے لیے سرگرمیوں کا اغازکرنے کا اعلان کردیا کورونا کو باعث انتقال کرنے والے رہنماؤں کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرنے، شہداء کے لواحقین کو پارٹی کی خدمات پر یادگار ایوارڈز تقسیم کرنے بھی اعلان کردیا برلن کے مقامی رستوران میں منعقدہ سینیئر رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جرمنی میں پاکستانی کیمونٹی کے بڑھتے ھوئےمسائل کو حل کرنے کے لیے پلیٹ فارم کی شدید ضرورت ہے

پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کی موجود قیادت زمہ داریاں نبھانے میں سنجیدہ نہیں ہم نے گزشتہ چالیس سال سے ایک پودے کو تناور درخت بنایا جس کا پھل اب کیمونٹی کو ملناچاہیے تھا تاہم جرمنی کی موجودہ قیادت پارٹی کے کسی کام کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں پارٹی کے کارکنان میں مایوسی چھائی ہوئی ہیں ہم اپنےکارکنان کو مایوس نہیں کرینگے ہم موجودہ قیادت کو تین سال سے زیادہ عرصہ دیا تاہم وہ کسی قسم کی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں ہم کارکنان کو مایوس نہیں کرینگے

اس موقع پر سابق پی پی پی برلن کے سابق چوہدری رشید اور دیگر نے بھی ایک نئے اعظم و ولولہ کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا اس اہم اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے سابق صدر سجاد نقوی، سابق برلن چوہدری رشید، سابق انفارمیشن سیکیورٹی ظہور احمد، سنئیر نائب صدر جاوید اقبال، سنئیر رہنما طارق اعوان سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے اس موقع پر گزشتہ دوسالوں میں کورونا سے جابحق ھونے والےکارکنان و پاکستانی کمیونٹی کے ممبران کے لیے دعائےمغفرت کرائی گی ۔