غازی آباد ‘مبینہ طورپر غلط انجکشن لگنے سے ایک شخص جاںبحق

پیر 6 دسمبر 2021 17:11

غازی آباد ‘مبینہ طورپر غلط انجکشن لگنے سے ایک شخص جاںبحق
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) غازی آباد کے علاقہ نظام آباد میں مبینہ طورپر غلط انجکشن لگنے سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ورثا کا کہنا ہے کہ 37 سالہ شخص علاج کے لیے کلینک پر آیا اور غلط انجکشن سے اس کی ہلاکت ہوئی۔ 37 سالہ شخص کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی اور نظام آباد غازی آباد کا رہائشی تھا ۔ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا ۔