آئندہ عام انتخابات میں حلقہ 133میں پیپلز پارٹی 5ہزار ووٹوں پر واپس ،(ن) لیگ کا ووٹ بھی نصف رہ جائیگا،جمشید اقبال

پیر 6 دسمبر 2021 18:11

آئندہ عام انتخابات میں حلقہ 133میں پیپلز پارٹی 5ہزار ووٹوں پر واپس ،(ن) ..
لاہور۔6دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 06 دسمبر2021ء) :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں آئندہ عام انتخابات میں این اے133میں پیپلز پارٹی 5ہزار ووٹوں پر واپس آئے گی اور مسلم لیگ(ن) کاووٹ بھی نصف رہ جائے گا ،تحریک انصاف کے مقابلے میں نہ ہونے کے باعث ضمنی انتخاب میں انتہائی کم ٹرن آئوٹ نے اپوزیشن کا حکومت کے غیر مقبول ہونے کابیانیہ بھی دفن کر دیا  ،عوام نے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہ کر غلاظت اور نوٹوں کی چمک دمک کی سیاست کو مسترد کر دیا ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے 133کی یونین کونسل232کے بلاک 12اور15میں مین سیوریج لائن کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ ،ملک عابد سمیت دیگر ہنما اورکارکنان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو تکنیکی غلطی کی بنیاد پر ضمنی انتخاب سے باہر رکھنے کا نتیجہ انتہائی کم ٹرن آئوٹ کی صورت میں سانے آ گیا ہے، عوام کو ان کے حق رائے دہی سے محروم رکھنا جمہوریت کی اصل روح کے منافی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے منڈی لگا کر جس طرح ووٹ خریدے ہیں وہ سب کے سامنے ہے ، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے تحریک انصاف 2023 کے عام انتخابات میں مقابلے پر ہو گی۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہم پہلے بھی عوام سے رابطے میں تھے اور انشا اللہ آئندہ بھی رہیں گے، پیپلزپارٹی نے سندھ سے یہاں آکرمنڈی لگائی لیکن اس کے باوجود انہیں منہ کی کھانا پڑی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے ٹرن آئوٹ کو دیکھاجائے تو حلقے کے 82فیصد عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اورانہوں نے سب سے بڑی سیاسی جماعت سے نا انصافی پر اس کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے