سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان سے ملاقات

پیر 6 دسمبر 2021 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان سے ملاقات کر کے نئے بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے بریف کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران نچلی سطح پر انتخابات جماعتی بنیادوں پر اور بیلٹ پیپرز کی تعداد کم کرنے پر غور کیاگیا ۔ترجمان لوکل گورنمنٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 پر کروائے جائیں گے۔بلدیاتی آرڈیننس کے اجرا کے بعد الیکشن کمیشن حد بندیوں کا آغاز کر دے گا ۔ورکنگ گروپ نے الیکشن پر آنے والے اخراجات اور طریقہ کار کے حوالے سے کام کا آغاز کر دیا ہے۔