سیکریڑی ٹیوٹا رائے منظور ناصر کی خصوصی کاوش

25 سالوں سے زیر التوا ء خواتین ملازمین کے پروموشن کیس فائنل ہو گئے

منگل 7 دسمبر 2021 13:22

سیکریڑی ٹیوٹا رائے منظور ناصر کی خصوصی کاوش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2021ء) ٹیوٹا کے سیکریڑی رائے منظور حسین ناصر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ٹیوٹا ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جسمیں گریڈ 8کے 17خواتین ملازمین کو گریڈ 10میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔یاد رہے یہ تمام خواتین ملازمین گزشتہ 25سالوں سے ایک ہی سکیل میں کام کررہی تھیں اور انکے پروموشن کا فیصلہ التواء کا شکار تھا۔

(جاری ہے)

رائے منظور ناصر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی سی کا اجلاس فوری طور پر بلانے کا فیصلہ کیا ور اسمیں تمام کیسسز کو حتمی شکل دے کر خواتین ملازمین کی پروموشن کے احکامات جاری کردیئے ۔
ترقی پانے والی خواتین ملازمین نے احکامات وصول کرنے کے بعد سیکرٹیری ٹیوٹا رائے منظور ناصر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور انکی صحت و سلامتی کی دعائیں دیں۔

متعلقہ عنوان :