نارنجی رنگ کا انتخاب عالمی سطح پر خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے طور پر کیا گیا

منگل 7 دسمبر 2021 15:31

نارنجی رنگ کا انتخاب عالمی سطح پر خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے طور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) اورنج دی ورلڈ عالمی سطح پر ہر سال مورخہ 25 نومبر سے 10 دسمبر تک منعقد کی جانیوالی ایک سولہ روزہ خصوصی مہم ہے جسکا مقصد خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ کرنا ہے ۔اس مہم کے تحت سینٹرل پولیس آفس کراچی،کراچی پولیس آفس اور صدر میں قائم خواتین پولیس اسٹیشن کو اورنج/نارنجی رنگ کے برقی قمقموں سے روشن کرکے پاکستان اور دنیا بھر میں موجود خواتین سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

UNFPAکے باہمی اشتراک سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ سی تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ زبیر دریشک، اے آئی جیز ایڈمن سی پی اوڈاکٹر قمر رضوی، ویلفیئر سندھ اعجاز احمدکے علاوہ سی پی او سے ایس پی ہیومن،پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی،ڈی ایس پی ویلفیئر،ڈی ایس پی لائبریری،ڈی ایس پی کمانڈ اینڈ کنٹرول اور ایس ایس پی SSU،ایس ایس پی ویسٹ،ایس پی صدر، ایس پی ٹریفک ملیر، ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل کے پی او،ایس ڈی پی اوفریئر،ڈی ایس پی ایڈمن ایسٹ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ایسٹ،انچارج چائلڈ/ویمن پروٹیکشن سیل ایسٹ سمیت ایس ایچ اوز ویمن ساؤتھ، ایسٹ اور تھانہ نبی بخش پر مشتمل خواتین پولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع چیئرپرسن سندھ کمیشن برائے خواتین نزہت شیریں و دیگر خواتین نے بھی شرکت کی۔اورنج/نارنجی وہ رنگ ہے جسے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کی مہم کے لیے منتخب کیا ہے ۔جسکا مقصد عالمی سطح پر متحد ہوکر خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنا ہے ۔یہ رنگ ایک روشن اور پر اُمید رنگ کے طور پر خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد سے پاک مستقبل کی نمائندگی بھی کرتا ہے ۔