
شرح سود بڑھنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ، عالمی منڈی میں مقابلہ کرنا مشکل ہو جائے گا ‘خادم حسین
شرح سود میں اضافہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ،حکومت جلد بازی میں فیصلے مت کرے اور فیصلہ واپس لے، تاجر رہنما
منگل 7 دسمبر 2021 21:54

(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ شرح سود میں 150 بیسک پوائنٹ کا اضافہ کاروبار کرنے کی لاگت کو بڑھا دے گا جو کہ پہلے ہی بہت زیادہ ہے جبکہ نجی شعبہ کو قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اب شرح سود 8.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے جسے موجودہ حالات میں برداشت کرنا مشکل ہو گا اور پیداوار اور برآمدات کا بڑھانا مشکل ہو جائے گا۔ بزنس کمیونٹی پہلے ہی بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت، افراط زر اور روپے کی قدر میں کمی سے پریشان ہے اور اب شرح سود میں اضافہ سے انکے مسائل میں مزید اضافہ ہو گا اور کاروباری اداروں کے ڈیفالٹ سے بینک اور قرضداروں میں قانونی تنا زعات جنم لیں گے۔اس فیصلے سے حکومت پر بھی دبا بڑھ جائے گا اور قرضوں کی ادائیگی کیلئے زیادہ سرمایہ صرف کرنا پڑے گا جس سے سماجی شعبہ سمیت تمام شعبہ جات متاثر ہونگے۔ مرکزی بینک کا فیصلہ شرح نمو میں اضافہ کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دے گاجبکہ سرمایہ کاری کے امکانات معدوم ہو جائیں گے جس سے بے روزگاری کے خاتمہ، صنعتی فروغ اور بے روزگاری میں کمی کے حکومتی ویژن کو بریک لگے گی۔پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت کاروباری لاگت پہلے ہی بہت زیادہ ہے، کاروباری برادری کو سستے سرمائے کی ضرورت ہے۔شرح سود میں اضافہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ،حکومت جلد بازی میں فیصلے مت کرے اور فیصلہ واپس لے۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ بلند ترین سطح کو چھو گئے
-
اسٹیٹ بینک نے گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 25ء جاری کردی
-
مالیاتی ادارے سیلاب کے معیشت پر اثرات بارے نشاندہی کر رہے ہیں‘ خادم حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ،فارمی انڈوں بھی مہنگے
-
ملک بھر میں فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہوگیا
-
افغانستان سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک جا پہنچے
-
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم،عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان پر مرکوز
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 7روپے کلو اضافہ
-
جے ایس بینک کے زیر انتظام کام کرنے والے ادارے ’’زندگی ‘‘ اور پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا ڈیجیٹل سکالرشپ ادائیگی کیلئے اشتراک
-
سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلزکی نیلامی سے 775.9 ارب روپے حاصل کرلئے
-
ایل این جی کی قیمتوں میں 2 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا گیا
-
وزیراعظم وآرمی چیف کی قیادت نے پاکستان کو انٹرنیشنل پلیئربنا دیا۔ میاں زاہد حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.