وزیراعلی پنجاب سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

پنجاب کے دیہات میں 500 گرائونڈز تیار کیے جائیں گے‘ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار

بدھ 8 دسمبر 2021 21:15

وزیراعلی پنجاب سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی  سربراہی میں وفد کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے کے دیہات میں پلے گرائونڈز بنا رہی ہے، رواں برس دیہات کی سطح پر 500 پلے گرائونڈز تیار ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور گرائونڈز کی تعداد بڑھانے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے کے دیہات میں پلے گرائونڈز بنا رہی ہے، رواں برس دیہات کی سطح پر 500 پلے گرانڈز تیار ہوجائیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گرائونڈز میں کرکٹ کے ساتھ دیگر کھیلوں کی سہولت بھی دی جائے گی، پنجاب میں کرکٹ کے 2 نئے ہائی پرفارمنس سینٹرز بنائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلی نے صوبائی وزیر کھیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی، کمیٹی کرکٹ کے فروغ اور گرائونڈز کی تعداد بڑھانے کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔