
اوپن یونیورسٹی :مٹھی کیمپس کی تعمیر مکمل، افتتاح جلد ہوگا
بلڈنگ میں طلباء و طالبات کے لئے الگ الگ کلاس رومز اور امتحانی ہالز بنائے گئے ہیں
جمعرات 9 دسمبر 2021 13:55

(جاری ہے)
واضح رہے کہ یونیورسٹی کے ریجنل کیمپسسز کے نیٹ ورک کی توسیعی منصوبے میں کرایوں کے مکانوں میں قائم علاقائی دفاتر کو اپنی عمارتوں میں منتقل کرانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم انکی دہلیز پر دینے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسز کی میڈیا فوکل پرسن ، مس صدف اشترف نے مٹھی کیمپس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس کیمپس کی تعمیر کے لئے پلاٹ حکومت سندھ کے ریونیو ڈپارٹمنٹ سے حاصل کیا تھا جس پر 2منزلہ عمارت تعمیرکردی گئی ہے ۔اس نئی عمارت میں مقامی طلبہ کو تعلیم کی جدید سہولتیں دستیاب کردی گئی ہیں۔معاشرتی تقاضوں کے مطابق اس بلڈنگ میں طلباء و طالبات کے لئے الگ الگ کلاس رومز اور امتحانی ہالز بنائے گئے ہیں۔ انٹرنیٹ سہولتوں سے محروم طلبہ کی آسانی کے لئے اس کیمپس میں تیز ترین انٹرنیٹ اور جدید سہولتوں سے آراستہ 'کمپیوٹر لیباٹری'بھی قائم کی جارہی ہے ۔مزید برآن دفتر میں ' سپیشل کائونٹر' بھی قائم کیا جائے گا جہاں پر عملہ طلبہ کی مدد اور راہنمائی کے لئے ہمہ وقت موجود رہے گا۔طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر کے ناظمین کو متحرک ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
لاہوربورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج کا اعلان 18 ستمبرکوہوگا
-
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
-
خانیوال ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےداخلوں کی تاریخ میں دو اکتوبر تک توسیع کردی
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.