کینسر سے بچنے پر کبریٰ خان خدا کی شکر گزار
سال کی عمر میں پہلا فوٹوشوٹ برطانیہ میں کروایا،’صنف آہن‘ کے کرداروں کی کہانیاں حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہیں، اداکارہ
ہفتہ 18 دسمبر 2021 14:59
(جاری ہے)
کبریٰ خان کے مطابق والد کے بیمار پڑنے کے بعد انہوں نے لندن میں ہی ایک دکان پر گرافکس ڈیزائنر کے طور پر کام کیا اور وہیں کام کرتا دیکھ کر انہیں ایک شخص نے ماڈلنگ کی پیش کش کی اور 17 سال کی عمر میں انہوں نے پہلا فوٹوشوٹ برطانیہ میں کروایا۔
اداکارہ نے بتایا کہ پہلا فوٹوشوٹ کروانے کے کچھ عرصے بعد ان سے ڈائریکٹر عدنان قاضی نے رابطہ کیا اور ’سوچ دی بینڈ‘ نامی میوزیکل گروپ کے گانے ’ہمیشہ‘ میں انہیں کام کرنے کی پیش کش کی۔کبریٰ خان کے مطابق ’ہمیشہ’ گانے میں کام کرنے کے بعد انہوں نے کچھ عرصہ فاطمہ اور احمد علی بٹ کے ساتھ میوزیکل شو میں کام کیا، جس کے بعد ان سے فلم ساز نبیل قریشی نے فیس بک پر رابطہ کیا اور فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ نبیل قریشی سے بات چیت بعد وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے لندن سے پاکستان آئیں اور انہوں نے پہلی فلم ’نامعلوم افراد‘ سے کیریئر کا آغاز کیا۔کبریٰ خان نے بتایا کہ حال ہی میں نشر ہونے والے فوجی ڈراما ’صنف آہن‘ کے کرداروں کی کہانیاں حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ جلد ہی ان کا ایک اور میگا کاسٹ ڈراما ’سنگ ماہ‘ بھی ریلیز ہوگا، جس میں ان کے ساتھ عاطف اسلم سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔انٹرویو کے دوران کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ سال 2020 میں کورونا کی وبا آنے کے باعث وہ زیادہ تر گھر پر رہیں اور جب 2021 کے شروع میں لندن گئیں تو ان کے جسم پر ’گِلٹی‘ نکل آئی اور ان کا ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔کبریٰ خان نے بتایا کہ ’گِلٹی‘ کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ ممکنہ طور پر انہیں کینسر ہے، تاہم اس کی تصدیق آپریشن اور ’بائیوپسی‘ ٹیسٹ کے بعد ہوگی۔اداکارہ کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر ان کا آپریشن کرکے ’گِلٹی‘ کو نکال دیا گیا اور خدا کا شکر ہے کہ ٹیسٹ میں کینسر کی تشخیص نہیں ہوئی۔انہوں نے موذی مرض سے بچنے پر خدا کا شکر ادا کیا اور کہا کہ وہ زندگی دینے والے مالک کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہیں، کیوں کہ وہ ایک موذی مرض کا شکار ہوتے ہوتے بچیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مومنہ میری ریڈ لائن ، شادی سے پیچھے نہیں ہٹا تو میرے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی، حمزہ حبیب
-
نادیہ خان کی ٹیلی فلم میں اوور ایکٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
-
فضا علی کی کمار سانو کے کنسرٹ سے وائرل ہونیوالی ویڈیوز پر صارفین کی تنقید
-
ادا کار طلعت حسین کی برسی منگل کو منائی گئی
-
شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ گانے کی ویڈیو جاری
-
بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر، اسٹائلسٹ اور فیشن آئیکون آمنہ انعام نے مصر میں فیشن ویک کرنے کا اعلان کردیا
-
مستقبل میں اداکار بلال عباس خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، حیا خان
-
اے آئی سے تیار جعلی شواہد نے کورین اداکار کا کیریئر تباہ کر دیا
-
فلم اینیمل میں گونگے ولن کا کردار ادا کرنا خاصا مشکل لگا ، بوبی دیول
-
میرا وعدہ ہے، میں خفیہ شادی نہیں کروں گی‘کنگنا رناوت
-
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.