پاک فوج کے تعاون سے’’کرکٹ اکیڈمی نیلم ‘‘کے زیراہتمام دودھنیال میں میراتھن ریس کاانعقاد کیاگیا

اتوار 19 دسمبر 2021 18:10

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2021ء) پاک فوج کے تعاون سے’’کرکٹ اکیڈمی نیلم ‘‘کے زیراہتمام دودھنیال میں میراتھن ریس کاانعقاد کیاگیا۔پاک آرمی کے مہمان خصوصی نے میراتھن ریس میں پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔میراتھن ریس میں ’’کرکٹ اکیڈمی نیلم‘‘کے درجنوں کھلاڑیوں نے ریس میں حصہ لیا۔میراتھن ریس کے سلسلہ میں ’’کرکٹ اکیڈمی نیلم‘‘دودھنیال میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہاکہ طلباء میں اعتماد کی سطح کوبلند کرنے کیلئے کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کاسلسلہ شروع کررکھاہے ۔ کرکٹ اکیڈمی نیلم‘‘سے تیار ہونیوالے کھلاڑیوں کو پاکستان کی مختلف کرکٹ اکیڈمیوں تک رسائی کیلئے اقدامات اٹھائیں گئے ۔

(جاری ہے)

صحت مند معاشرے اور کامیاب زندگی کیلئے کھیلوں کاانعقاد وقت کاتقاضاہے۔ نیلم ویلی میں ٹیلنٹ بہت ہے یہاں کے نوجوان زندگی کے ہرشعبہ میں کامیاب ہیں ۔

کرکٹ اکیڈمی نیلم کے تربیت یافتہ نوجوان پاکستان میں مختلف کرکٹ اکیڈمیوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گئے ۔ جوکھلاڑیوں کے نصاب کیلئے کامیاب سیشن کے طور پر سمجھاجائے گا۔ موسم کے اعتبار سے کھیلوں کی سرگرمیوں کے مختلف سیشن شروع کرینگے جن سے یہاں کے نوجوان مستفید ہونگے ۔زعمائے نیلم اور ایسے والدین کاشکرگزار ہوں جنہوں نے اپنے بچوں کو کھیلوں کی صحت مند سرگرمیوں کیلئے وقف کیاہے ۔

طلباء کھلاڑیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرینگے ۔کرکٹ اکیڈمی نیلم ‘‘یہاں کے کھلاڑیوں کی خصوصی دلچسپی سے بڑے ادارے کے طور پر بن کر سامنے آئے گی ۔دودھنیال کے ایک بزرگ مظفرخان کوباباکرکٹ کے طور پرخصوصی انعام دیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک فوج اور کرکٹ اکیڈمی نیلم‘‘کے تعاون سے دودھنیال کرکٹ اکیڈمی میں ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا ۔

جس کے بعد کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے میراتھن ریس میں حصہ لیا کھلاڑیوں نے کرکٹ اکیڈمی کی انتظامیہ کی نگرانی میں کرکٹ اکیڈمی نیلم دودھنیال کے احاطہ سے ایم ٹی بازار دودھنیال تک منعقدہ ریس میں حصہ لیا ۔ پاک فوج کے تعاون سے نیلم وادی نوجوان کھلاڑیوں کے دوگروپس نے حصہ لیا ۔ مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر طلباء کوانعامات سے نوازا۔کرکٹ اکیڈمی نیلم کے چیف ایگزیکٹیو اورعلاقہ کے سماجی راہنما عبدالرشیدڈار،صدرمشتاق حسین سیکرٹری جنرل ملک امتیاز سمیت عمائدین علاقہ دودھنیال نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :