اداکارحیدرعلی فلم’’اتھراشیر‘‘کے مکالمے ،ڈائیلاگ لکھ کر رائٹرزکی صف میں شامل ہوگئے

فلمی اسٹوڈیومیں چہ میگوئیاں جاری،انڈسٹری کوحیدرعلی کی صورت میں اداکارکے ساتھ ساتھ رائٹربھی مل گیا ہے

اتوار 19 دسمبر 2021 18:10

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2021ء) اداکارحیدرعلی نے نئی پنجابی فلم’’اتھراشیر‘‘کے مکالمے ،ڈائیلاگ لکھ کرخودکو رائٹرزکی صف میں شامل کرلیاہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کو اداکارکے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھا رائٹربھی مل گیا ہے،نئی پنجابی فلم ’’اتھراشیر‘‘میں مرکزی کرداراداکرنے والے نوجوان اداکارحیدرعلی نے فلم’’اتھراشیر‘‘کے مکالمے،ڈائیلاگ لکھ کرفلمی رائیٹرزکی صف میں اپنا نام لکھوالیا ہے،اداکارحیدرعلی نے فلم ’’اتھراشیر‘‘کے مکالمے ،ڈائیلاگ ایسے لکھے ہیں کہ ہرطرف ان کے لکھے ہوئے ڈائیلاگزکی دھوم مچی ہوئی ہے،فلمی اسٹوڈیوزمیں یہ چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ فلم انڈسٹری کوایک زبردست اداکارکے ساتھ ساتھ ایک رائٹربھی مل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :