ظ* کروڑوں ملازمتیں اور لاکھوں گھر دینے کے وعدے کہاں گئے چوہدری وجاہت حسین

اتوار 19 دسمبر 2021 18:15

/گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ کروڑوں ملازمتیں اور لاکھوں گھر دینے کے وعدے کہاں گئے سب کچھ ہوا میں ہی کہیں ہیں حالات اتنے خراب ہیں کہ امیر امیر تر ہورہا ہے اور عام آدمی کی کہیں شنوائی نہیں منافقانہ گفتگو کا عادی نہیں اپنے ساتھیوں کو میرٹ سمجھتا ہوں ویر بڑھانا نہیں ختم کرنا مشن ہے آج کچھ عجیب زکر ہوا ہے مگر آپ کو بتا دوں کہ کوئی اچھا مدمقابل آئے توپہلوان ہونے کے دعویدارلوگ گھروں سے ہی نہیں نکلتے بلکہ سوجاتے ہیں اُن کی ٹانگوں میں جان ہی نہیں رہتی ملنابھی بند کر دیتے ہیں آج اسٹیج پر نوجوان کو آبدیدہ دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ چوہدری موسیٰ الٰہی کا خدمت وتابعداری کے لیے این اے 71 کے میدان میں آنے کا فیصلہ درست ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے چوہدری ظہورالٰہی ہائو س کوٹلہ میں یونین کونسل چڑیاولہ کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری وجاہت حسین نے مزید کہا کہ کبھی سیاسی مخالفین پر تنقید نہیں کی اپنے ہمرکاب ساتھیوں سے بھی گزراش کروں گا کہ حریفوں پر تنقید میں وقت ضائع نہ کریں بلکہ خدمت و تابعداری کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں معاونت کریں کون کیا ہے سوشل میڈیا کی وجہ سے اب معلومات چھپی نہیں رہ سکتیں جب چوہدری موسیٰٰ الٰہی نے میدان میں نکلنے کا فیصلہ کیا تو میں نے کہا کہ کبھی دلبرداشتہ نہیں ہونا اللہ پر توکل رکھو انشااللہ کامیابی تمھارے قدم چومے گی آج یونین کونسل چڑیاولہ کا نمائندہ اکٹھ دیکھ کر کہہ سکتا ہوںکہ کامیابی کی منزل قریب ہے افلا طون کا قول ہے سیاستدان میدان چھوڑ دے تو اپنا ہی نقصان کرتا ہے انشاللہ کبھی بھی میدان کو چھوڑ کر سنگ دھڑے کو مایوس نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں سولہ سولہ گریڈ کے آرڈر گھرگھر پہنچائے جاتے رہے عجیب بات یہ ہے کہ اب درجہ چہارم اور سپاہی کی بھرتی کے لیے بھی میرٹ کی باتیں ہوتی ہیں یو نیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم مل رہی ہے لیکن روزگارکے مواقع نہیں بے روزگاروں کی فوج بنانے کے لیے یونیورسٹی نہیں بنائی حکومت روزگار دینے کی طرف توجہ دے مگر حکمرانوں کی جانے ترجیحات کیا ہیں یہ جب ووٹ لینے کے لیے عوام کے پاس آئیں گے تو بجلی اور سوئی گیس سے پریشان خواتین اِن کی خوب خبرلیں گی گجرات کے تو پھر بھی حالات کچھ بہتر ہیں کیونکہ بڑی تعداد بیرونِ ملک ہے لیکن عام آدمی کی مشکلات میں کمی کی بجائے موجودہ دور میں بھی اضافہ ہوا ہے انھوں نے کہا کہ ہمیشہ اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے سنگ دھڑے کی حفاظت کی ہمت اور عوامی مسائل حل کرنے کی توفیق دے ۔