یو اے ای گولڈن جوبلی کے موقع پر لیڈنگ بیڈ منٹن چمپئین شپ 2021 کا انعقاد

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل پیر 27 دسمبر 2021 13:20

یو اے ای گولڈن جوبلی کے موقع پر لیڈنگ بیڈ منٹن چمپئین شپ 2021 کا انعقاد
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 دسمبر2021ء) لیڈنگ سپورٹس دبئی  کے زیراہتمام کھیلے جانے والی لیڈنگ بیڈ مینٹن چیمپئن شپ کی کٹگری MD-B کے فائنل میں Dev اور Dhiren نے NoushadاورShamsuکو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا کیٹگری.MXD -C کے فائنل میں Shourya اور Rimsha نے Ameenاور Rinithaکو ہرا کر فائنل اپنے نام کیا اسی طرح کٹگری MD-D کے فائنل میں Riaz اور Ismail sha  نےSafeedاور Hamzaکو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ٹورنامنٹ  میں کل 60 ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ میں 3 کیٹگیری MD-D, MXD-C , MD-B ٹیموں نے شرکت کی ۔

شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا تقریب سے مہمان خصوصی یو اے ای میں مقیم معروف بزنس مین RMK انڈسٹریزکے  چئیرمین راجہ محمد خان ، مارکیٹنگ مینجر خلیج ٹائمز خالد ملک ، مینجگ ڈائریکٹر العرب ٹنٹ سروس ،واجد کبیر ،عمر عباسی  مینجنگ ڈائریکٹر یو اے کارگو سروس اور دیگر نے خطاب کیا مہمان خصوصی راجہ خان محمد خان اپنے خطاب میں ڈائریکٹر لیڈنگ سپورٹس اور  ان کی پوری ٹیم کو کامیاب ایونٹ کرانے پر زبردست خراج تحسین پیش  کیا اور کہا کہ ماضی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر بہترین ایونٹ منعقد کیا گیا انہوں نے کہا دیار غیر میں ایسے سرگرمیاں کا انعقاد ایک مشکل کام ہوتا ہے لیکن لیڈنگ سپورٹس  کی ٹیم نے ہمیشہ دن رات محنت کی اور بے شمار ایسے کامیاب ایونٹ کرائے  اس موقع پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں مارکٹنگ مینجر خلیج ٹائم خالد ملک نے خطاب میں کہا کہ اسی طرح سپورٹس سرگرمیاں نہ صرف صحت کہ لیے سود مند ہیں بلکہ کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا سبب بھی ہیں امجد کبیر واجد کبیر و دیگر نے بھی اپنے خطاب میں ایونٹ آرگنائزر کو مبارکباد دی اور کہا کہ مستقبل میں ایسے صحت مند سرگرمیاں منعقد ہوں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لیڈنگ سپورٹس راجہ اسد خالد نے تمام مہمان گرامی کا شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا انہوں ٹورنامنٹ کو سپانسر کرنے پر RMK انڈسٹریز ، کے چئیرمین راجہ خان محمد خان ، مینجگ ڈائریکٹر فلائی ہاکس سردار ساجد اقبال عباسی ,UA لاجسٹک کارگو سروس کے اونر عمر عباسی،  

مینجگ ڈائریکٹر العرب ٹینٹ سروس راجہ واجد کبیر ، صدر چنار ونگ متحدہ عرب امارات امجد کبیر ،سابق صدر چنار ونگ داود شریف ، ندیم عبداللہ عمران ارشاد راجہ عاشق، سی ای او لیڈنگ سپورٹس عمار اشفاق،  کا ایونٹ میں شرکت کرنے اور تعاون پر شکریہ ادا کیا انہوں نے  میڈیا پارٹنر خلیج ٹائمز  لیڈنگ نیوز ،نیو ٹی وی ،اردو پوائنٹ ،جانب منزل اور دیگر ایونٹ میں شرکت پر دل کی آ تہہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کے مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کریں گے ہمارے ایونٹ کامیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

تقریب اختیام پر جیتنے والوں میں کیش پرائز اور ٹرافی تقسیم کی گئی MD-D کٹگری کے ونر کو چئیرمین آر یم کے آنڈسٹریز راجہ خان محمد خان نے بارہ سو درہم کیش اور ٹرافی دی اسی طرح رنر ٹیم کو مارکٹنگ منیجر خلیج ٹائم خالد ملک نے آٹھ سو درہم کیش اور رنر اپ ٹرافی دی
کٹگری MXD_C کے ونر ٹیم کو واجد  کبیر نے بارہ سو درہم کیش اور لیڈنگ سپورٹس بیڈ منٹن چیمپئن شپ ٹرافی دی MXD-Cکی رنر آپ ٹرافی امجد کبیر نے دی  کٹگری MD-B کی ونر ٹیم کو عمر عباسی نے کیش پرائز اور ٹرافی دی ڈائریکٹر لیںڈنگ سپورٹس راجہ اسد خالد CEO لیڈنگ سپورٹس عمار اشفاق نے لیڈنگ سپورٹس کی طرف سے مارکٹنگ مینجر خلیج ٹائمز خالد ملک کو خصوصی شلیڈ پیش کی تقریب کے اختتام پر فائنل جیتنے والے Dev اور Dhiren نے کہا کہ وہ تمام آرگنائزر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن ہوں نے بہترین انتظامات کیے تھے انہوں نے کہا کہ تمام تر انتظامات انتہائی پروفیشنل انداز میں کیے گئے تھے ایک بہترین ایونٹ دیکھنے کو ملا امید ہے مستقبل میں بھی اسی روایت کو برقرا رکھا جائے گا۔