ساہیوال،تھانہ بہادرشاہ کی لیڈی سب انسپکٹر کیخلاف رشوت لیکر ٹمپرنگ اور جھوٹا مقدمہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج

اتوار 2 جنوری 2022 17:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2022ء) اینٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے تھانہ بہا در شاہ کی لیڈی سب انسپکٹر شکیلہ اختر کے خلاف ٹمپرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا،پولیس سب انسپکٹر محمد اسماعیل کے کردار کا تعین تفتیش میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بہادر شاہ پولیس نے 19دسمبر2020کو ایک خاتون سے ذیادتی کا مقدمہ درج کیا جس میں ٹمپرنگ کر کے محمد اسلم ولد بشیر کی بجائے نذیر احمد ولد امیر لکھ کر نقشہ مقدمہ بنایا اور ٹمپرنگ کی۔

(جاری ہے)

مذکورہ مقدمہ کے مد عی سے ساز باز ہو کر ملزمہ لیڈی سب انسپکٹر نے بھاری رشوت وصول کی اور وقوعہ کی نقشہ کی جگہ میں ٹمپرنگ کر ڈالی جب ایڈیشنل سیشن جج نے انکوائری کرائی تو مقدمہ شکیلہ اختر اور پولیس بہادر شاہ کے محمد اسماعیل کی باہمی سازش پایا گیا اور اس سازش میں ملوث مسماة نور فاطمہ زوجہ نذیر احمد وٹو سے بھاری رشوت لے کر مقدمہ بنایا گیا جوجھوٹا ہونے کی بنا پر خارج کرد یا گیا ۔اللہ یار وٹو کی در خواست پر انکوائری کے بعد انٹی کر پشن ساہیوال کے سر کل آفیسر خواجہ عابد صغیر نے ملزمہ لیڈی سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ 471,468,420ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کر لیا ۔ابھی تک ملزمہ گرفتار نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :