Live Updates

کوئٹہ، ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت ہرگز نہیں وہ لوگ ہیں جو ملکی دولت چرا کر لے گئے ،حاجی سیف اللہ خان کاکڑ

پیر 3 جنوری 2022 16:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2022ء) ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت ہرگز نہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جو ملکی دولت چرا کر لے گئے آئی ایم ایف سے انہوں نے قرضے لئے اور جیبوں میں ڈال کر رفو چکر ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے پارٹی ورکروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے مگر اس کا ذمہ دار وزیراعظم یا عمران خان کو قرار دینا سورج کو ایک انگلی سے چھپانے کے مترادف ہے ماضی کے حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے قرضے لیکر جیبوں میں ڈال لئے آج ان قرضوں پر سود اتنا زیادہ ہوچکا ہے کہ صرف سود کی ادائیگی کے لئے مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کیا اور ملک کو بیرونی قرضوں میں جکڑ دیا جب تک چوروں سے لوٹا گیا پیسہ واپس نہیں ملتا ملکی معیشت ٹھیک اور مہنگائی میں کمی نہیں آسکتی۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم یا تحریک انصاف اکیلے ریاست مدینہ نہیں بنا سکتے ریاست مدینہ کے لئے ملک کے ہر فرد کو سیرت نبویؐ کی پیروی اور اپنے کردار کو بلند کرنا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات