ماہ جمادی الثانی1443ھ کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی5جنوری2022 بروزبدھ کو ہوگی

پیر 3 جنوری 2022 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2022ء) ماہ جمادی الثانی1443ھ کا چانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکر ٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت مذہبی امور سے نصیرالدین‘ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین اور ٹیلی فون پر محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ‘ اور محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹرسرفراز نے بات کی اس کے علاوہ مرکزی و زونل کمیٹی کے اراکین جن میں مفتی ضمیر احمد ساجد‘مفتی محمد اقبال نعیمی‘علامہ سجاد حسین نقوی‘مفتی عبد السلام جلالی‘مولانا ہارون الرشیدبالاکوٹی‘مولانا ابو بکر صدیق حنیف‘پیر محمد ممتاز احمدنظامی‘ ہمایوں (مذہبی امور)‘ عمر بٹ(مذہبی امور) و دیگر شریک ہوئے‘اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور،کراچی،پشاور، کوئٹہ میں منعقد ہوئے‘ جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی،مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے ملک میں مطلع ابر آلود تھا اور عدم رؤیت رہی اور پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ جماد ی الثانی1443?ھ کے چاند کے نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم جمادی الثانی5جنوری 2022بروزبدھ کو ہوگی،اجلاس کے آخر میں کرونا سے بچاؤ،باران رحمت، ملکی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی اورمقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔