امریکا، وفا دار کتیا پولیس کو حادثے کے شکار اپنے مالک تک لے گئی

کیتا نے ہمیں تصادم کے بعد ہایپوتھرمیامیں مبتلا مالک تک پہنچایا، نیو ہیمپشائر پولیس

جمعرات 6 جنوری 2022 12:14

امریکا، وفا دار کتیا پولیس کو حادثے کے شکار اپنے مالک تک لے گئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) امریکا میں ایک کتیا نے پولیس کو ٹریفک حادثے کی جگہ پر رہ نمائی کر کے لے گئی جس پر پولیس بے حد متاثر ہوئی۔ کتیا کا مالک جو ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوا جسم میں درجہ حرارت کم ہونے کے باعث ہائپوتھرمیا کا شکار تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹنسلے ایک سالہ جرمن کتیا نے شمال مشرقی امریکا میں نیو ہیمپشائر اور ورمونٹ کو ملانے والی ایک شاہراہ پر کھڑی تھی۔

(جاری ہے)

اس نے گاڑی چلانے والوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی۔جب پولیس نے کتیا کو دیکھا اور اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ٹنسلے بھاگی اور سکیورٹی افسران اس کا پیچھاکرتے ہوئے ورمونٹ تک پہنچایا جہاں ایک پک اپ ٹرک سڑک پر حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرانے سے بری طرح تباہ ہوگیا تھا۔تصادم سے کار میں موجود دو افراد باہر نکل گئے جو ہائپوتھرمیا میں مبتلا تھے، جن میں سے ایک کتیا کا مالک تھا۔نیو ہیمپشائر پولیس نے فیس بک پر لکھا کہ یہ واضح ہو گیا کہ ٹنسلے نے (پولیس)کو جائے وقوعہ اور زخمیوں تک پہنچایا۔