بھارتی پولیس نے پی ڈی پی کارکنوں کو میرے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے جانے سے روک دیا، محبوبہ مفتی

ہفتہ 8 جنوری 2022 11:44

بھارتی پولیس نے پی ڈی پی کارکنوں کو میرے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی ..
سرینگر۔(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2022ء) :بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے والد مفتی محمد سعید کی وفات کی چھٹی برسی پر پارٹی کارکنوں کو بیج بہاڑہ میں ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے جانے کی اجازت نہ دینے پر حکام پر کڑی تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکے والد کو برسی پر یا د کیا۔

انہوں نے لکھا کہ بھارتی پولیس نے پی ڈی پی کارکنوں کو میرے والد کی قبر پر جانے سے روک دیا ۔ انہوں نے لکھا کہ کسی رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ایک سادہ سے عمل کو بھی غیر قانونی اور مجرمانہ قرار دینا انتظامیہ کی بے حسی اور عدم برداشت کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :