کراچی کے رہائشی محنت کش کا حیدری مارکیٹ پولیس کی طرف سے بیوی اور معصوم بچے کو پکڑ کر گم کرنے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

منگل 11 جنوری 2022 22:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) کورنگی کراچی کے رہائشی محنت کش محمد جبار مگسی نے حیدری مارکیٹ پولیس کی طرف سے بیوی مہک اور معصوم بچے شاہ زیب کو پکڑ کر گم کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کیا،اس نے بتایا کہ چار ماہ قبل حیدری مارکیٹ کی پولیس نے ہمیں روکا اور میری بیوی اور بچے کو پکڑ لیا اور مجھے دھکے دے کر بھگا دیا جس کے بعد میں گوٹھ سے اپنے والدین کو لیکر پولیس کے پاس گیا تو پولیس نے کہاکہ تمہاری بیوی بچوں کو ایدھی سینیٹر کے حوالے کر دیا ہے جب ایدھی سینٹر سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ انہیں نواب شاہ ایدھی سینٹر کے حوالے کردیا گیا ہے، نواب شاہ ایدھی سینٹر نے بھی بیوی اور بچہ نہ ملنے کا جواب دے دیا، انہوں نے بتایا کہ وہ 4 ماہ سے بیوی اور بچے کو تلاش کررہا ہے پولیس سمیت کوئی بھی ادارہ میرے ساتھ تعاون کرنے کو تیار نہیں ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، آئی جی پولیس سندھ، ایس ایس پی کورنگی سے اپیل ہے کہ میری بیوی اور بچے کو فوری بازیاب کرایاجائے۔