Live Updates

سانحہ مری میں حکومت کی غفلت و لاپرواہی شامل ہے ،سینئر رہنماء جمعیت علما ء اسلام بلو چستان

عدلیہ اس سانحہ کا فوری نوٹس لیکر وزیر اعظم سے لیکر مقامی انتظامیہ تک سب کو جرم میں شریک قرار دیکر انکے خلاف کاروائی کرے ، سردار حفیظ لونی

بدھ 12 جنوری 2022 22:40

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) جمعیت علما ء اسلام بلو چستان کے سینئر رہنماء سابق صوبائی وزیر سردار حفیظ لونی نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں حکومت کی غفلت و لاپرواہی شامل ہے عدلیہ اس سانحہ کا فوری نوٹس لیکر وزیر اعظم سے لیکر مقامی انتظامیہ تک سب کو جرم میں شریک قرار دیکر انکے خلاف کاروائی کرے اس واقعہ سے ملک میں سیاحت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا اور 23معصوم افراد جسمیں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کا جانی نقصان ہوا اسکی تلافی کر نا ناممکن ہے کئی لوگو ں کے گھر اجر گئے وزیر اعظم قصور وار ہیں انھیں استعفٰی دے دینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے املاک اور زراعت کو جو نقصان پہنچا ہے وہاں پر صوبائی حکو مت سروے کراکر متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیں اور تمام سرکاری واجبات کو معاف کرکے متاثرین کو ریلیف فراہم کریں انہوں نے کہا کہ جے یو ائی پورے صوبے کے متاثرین کے مشکلات میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبائی حکومت سے کہے گی کہ وہ دن رات ایک کرکے متاثرہ اضلاع کے عوام کو بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنا کر انکے مشکلات کو کم سے کم کرنے میں انکی مدد کریں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کا ہمیں صبر وتحمل کے ساتھ حوصلہ رکھنا چاہیئے انہہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کو صوبے کے بارشوں اور برف باری سے متاثرہ علاقوں پر نظر رکھیں اور الرٹ رہے تاکہ اس خاص سیزن میں عوام کا کوئی جانی ا مالی نقصان نہ ہو ا انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں بے نقاب ہوچکے ہیں اور وہ اب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے جانب سے امین اور صادق نہیں رہے انہوں نے بیرونی چندہ بھی چھپا کر قوم اور پارٹی سے جھوٹ بولا ان پر قانون لاگو کیا جائے انہوں نے کہا کہ جے یو ائی ریکوڈک کیس میں عوام کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کریگی ریکوڈک بلوچستان کا اثاثہ ہے اور اس پر سب سے بپہلا حق بھی بلوچستان کے عوام کا ہے بند کمروں میں کوئی فارمولے طے کرنے کے بجائے صوبائی حکومت اور وفاق صوبے کے حق کو تسلیم کریں اس مسئلہ پر اپنا جمہوری احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک معاشی سیاسی اور اقتصادی پر تباہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ منی بجٹ ائی ایم ایف کے کہنے پر لایا جارہا ہے اپوزیشن اجلاس میں منی بجٹ کو کسی صورت پاس نہیں ہونے دیگی ہم نے اپنی حکمت عملی کو آخری شکل دیدی ہے منی بجٹ سے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کوپارلیمان میں اکثریت حاصل نہیں ہے وہ فوری طور پر از خود استعفٰی دیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات