شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور مشتبہ میزائل تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے کوئی تجربہ کیاگیاہے،جنوبی کوریا جائنٹ چیفس آف سٹاف

جمعہ 14 جنوری 2022 21:08

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ طور پر ایک اور میزائل تجربہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل شمالی کوریا نے نئی امریکی پابندیوں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کی دھمکی دی تھی۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے جائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے تفصیلات بتائے بغیر کیا گیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے کوئی تجربہ کیاگیا ۔ جمعے کی صبح شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے میزائل تجربات جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ امریکا نئی پابندیوں نے ذریعے کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :