بغیر ویکسینیشن کارڈ اور بغیر ماسک کے دفتر آنے والوں کو کوئی سروس فراہم نہ کریں‘ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی افسران کو ہدایت

جمعہ 14 جنوری 2022 21:38

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) اومی کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر امجد علی مغل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او سید شفقت حسین شاہ، ایم ایس ڈی ایچ کیو سردار نصراللہ خان،ایس پی مرزا شوکت حیات، ڈی ای او نسواں،اسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ اشرف، چیف آفیسر بلدیہ ملک نواز کے علاوہ دیگر متعلقین نے شرکت کی اور کرونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لے کر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں ویکسینیشن کے عمل کو مکمل کرانے کے لیے تعلیمی اداروں کی چیکنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا اور اس ضمن میں تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان سے ڈی ای او دفتر کے توسط سے سٹاف و طلبہ کو ویکسینیشن کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بغیر ویکسینیشن کارڈ اور بغیر ماسک کے دفتر آنے والوں کو کوئی سروس فراہم نہ کریں اجلاس میں ہفتہ میں ایک دن لاک ڈاون لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ڈی ایچ او نے اجلاس کو بتایا کہ اگرچہ اس وقت کوٹلی میں اومی کرونا کا کوئی مثبت کیس نہیں ہے تاہم پاکستان میں کرونا کی شرح 07فیصد تک پہنچنے کے بعد یہاں بھی وائرس پھیلنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں جس کے پیش نظر ہمیں کرونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی طرف سنجیدگی سے جانا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ایسے شہری جنہوں نے 06ماہ قبل ویکسین لگوائی تھی وہ اب بوسٹر ڈوز لگوائیں انہوں نے کہا کہ ہم گھر گھر جا کر ویکسینیشن کرنے کے لیے ہم بھی دورہ لگا رہے ہیں ایم ایس سردار نصراللہ خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے ویکسینیشن کی صورتحال پر رپورٹ طلب کی جائے اور رہ جانے والے سٹاف و طلبہ کو فل الفور ویکسین لگائی جائے ایکسئن شاہرات اشتیاق مغل کی تجویز پر ویکسین کارڈ اجراء کے مناسب شرح مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :