سی پی او کی گوجر خان میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کے احکامات دیئے

آپ کے پاس آنے کا مقصد آپ کی دہلیز پر مسائل کو سننا ،حل کرنا ہے، شہریوں کے تعاون ،جرائم کی نشاندہی سے پولیسنگ کو بہتر بنائینگے، ہمارا مشن ہے آپ کو اچھا کام کر کے دکھائیں، جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کی سہولت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، ساجد کیانی

جمعہ 14 جنوری 2022 21:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) سی پی او ساجد کیانی نے گوجر خان میں کھلی کچہری لگائی جس میں ڈی ایس پی گوجرخان، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،سی پی او نے شہریوں کی 30 سے زائد درخواستوں پر متعلقہ افسران کو موقعہ پر احکامات دیتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس آنے کا مقصد آپ کی دہلیز پر مسائل کو سننا اور حل کرنا ہے، شہریوں کے تعاون اور جرائم کی نشاندہی سے پولیسنگ کو بہتر بنائیں گے، ہمارا مشن ہے کہ آپ کو اچھا کام کر کے دکھائیں، جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کی سہولت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ساجد کیانی نے گوجر خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،اس موقعہ پر ڈی ایس پی گوجرخان، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،سی پی او راولپنڈی نے شہریوں کی 30 سے زائد درخواستوں پر متعلقہ افسران کو موقعہ پر احکامات دئیے،03 شہریوں کی درخواست پر ڈی ایس پی گوجرخان کو فوری مقدمات درج کر کے کاپی شہریوں کے گھر پر فراہم کرنے کی ہدایت کی،قتل اور دھوکہ دہی کے دو مقدمات میں ایس ایچ او گوجرخان کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،سی پی او نے ڈی ایس پی گوجرخان کو پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ،اس مو قعہ سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس آنے کا مقصد آپ کی دہلیز پر مسائل کو سننا اور حل کرنا ہے، شہریوں کے تعاون اور جرائم کی نشاندہی سے پولیسنگ کو بہتر بنائیں گے،سی پی او کا منشیات کے ناسور کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا، کوتاہی کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،ہمارا مشن ہے کہ آپ کو اچھا کام کر کے دکھائیں، جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کی سہولت کے لئے تمام وسائل بروئے کا لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :