جامعہ کراچی،بی ایس فرسٹ ایئرایوننگ پروگرام کے شعبہ کمپیوٹر سائنس بی ایس سی ایس ،بی ایس ایس ای اور اپلائیڈ فزکس کا داخلہ ٹیسٹ اتوار کو ہوگا

جمعہ 14 جنوری 2022 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) جامعہ کراچی،بی ایس فرسٹ ایئرایوننگ پروگرام کے شعبہ کمپیوٹر سائنس بی ایس سی ایس ،بی ایس ایس ای اور اپلائیڈ فزکس کا داخلہ ٹیسٹ اتوار کو ہوگا،تمام امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں اور بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ بھی کردیا گیا ہے ۔ انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بی ایس فرسٹ ایئرایوننگ پروگرام کے شعبہ کمپیوٹر سائنس بی ایس سی ایس ،بی ایس ایس ای اور اپلائیڈ فزکس کا داخلہ ٹیسٹ اتوار16 جنوری2022 ء کو منعقد ہوگا۔

تمام امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں اوربذریعہ ایس ایم ایس آگاہ بھی کردیاگیاہے،طلبہ اپنے پورٹل سے ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرسکتے ہیں جس پر رپورٹنگ ٹائم امتحانی مرکزاور کمرہ امتحان کا نمبردرج ہے۔

(جاری ہے)

داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 10:00 بجے اپنے اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ اپنے متعلقہ امتحانی مرکز پر حاضری کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ میں صرف وہ ہی امیدوار شرکت کے اہل ہوں گے جنہوں نے اپنے داخلہ فارم میں شعبہ کمپیوٹر سائنس بی ایس سی ایس ،بی ایس ایس ای اور اپلائیڈ فزکس کا انتخاب کیا ہو۔علاوہ ازیں 12 دسمبر 2021 ء کو بی ایس مارننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں پاس ہونے والے ایسے طلباوطالبات جنہوں نے ایوننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا انتخاب کیاہے انہیں ایوننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :