Live Updates

امریکا افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کا مطالبہ پورا کرے، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

جمعہ 14 جنوری 2022 20:54

کابل۔14جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔14 جنوری2022ء) :افغانستان کی  حکومت  نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ  افغانستان میں انسانی بحران کو شدید ہونے سے  روکنے کے لیے  ملک کے  منجمد اثاثوں کو بحال کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے کیے گئے مطالبے کو پورا کرے۔

(جاری ہے)

     فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق  افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ  امریکا عالمی ادارے کے مطالبے کا مثبت جواب دے اور افغانستان کے اثاثے بحال کرے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتر یس نے جمعرات کو  نیویارک میں امریکا  سے مطالبہ کیا تھا کہ  وہ افغانستان میں خوفناک صورتحال سے بچنے کے لیے قائدانہ کرادار ادا کرے اور اس کے منجمد کیے گئے اثاثے بحال کرے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :