Live Updates

مسلم لیگ(ن) ’’سیاسی دہشت گرد‘‘ جماعت ہے ،غلام سرور خان

بلدیاتی انتخابات کا میدان ماہ رمضان کے بعدسجے گا،جو غلطیاں کینٹ بورڈ الیکشن میں ہوئیں انکی اصلاح کی جائے گی موجودہ حکومت اپوزیشن کے تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، آنے والا دور بھی پی ٹی آئی کا ہوگا،وفاقی وزیر ہوا بازی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 جنوری 2022 00:07

مسلم لیگ(ن) ’’سیاسی دہشت گرد‘‘ جماعت ہے ،غلام سرور خان
واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2022ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن چوروں لٹیروں کا ٹولہ ہے یہ سیاسی جماعت نہیںبلکہ سیاسی دہشتگرد جماعت ہے ،بلدیاتی الیکشن کا میدان ماہ رمضان کے بعدسجے گا،جو غلطیاں کینٹ بورڈ کے الیکشن میں ہوئیں انکی اصلاح کی جائے گی،موجودہ حکومت اپوزیشن کے تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، آنے والا دور بھی پی ٹی آئی کا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے چئیرمین یونین کونسل خرم پراچہ ملک سہیل عمران کی جانب سے دی گئی اورنج پارٹی ، مشاورتی اجلاس اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی نہ تو نیت ٹھیک ہے اور نہ ہی انھیں ایک دوسرے پر اعتماد ہے،پی ڈی ایم بن تو گئی مگر اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ،مسلم لیگ ن کے اندر بھی دراڑیں پڑ چکی ہے،مریم نواز الگ اور شہباز شریف الگ پیج پر ہیں،ن لیگ کا تو وطیرہ رہا ہے جب یہ کھڑے ہوجاتے ہیں تو گلا پکڑ لیتے ہیں جب گر جاتے ہیں تو پاوں چاٹنا شروع کر دیتے ہیں،منت سماجت پر اتر آتے ہیں،یہ وہ جماعت ہے جو بندوں کا ضمیر خریدتی ہے لوگوں کو بلیک میل کرتی ہے، انھوں نے نہ میڈیا کو چھوڑا اور نہ ججز کو ،در اصل ن لیگ لوٹا ہوا مال بچانا چاہتی ہے مگر یہ نہیں ہوگا، نہ انھیں کسی قسم کا این آراو ملے گا،نواز شریف جعلی میڈیکل رپورٹ پر باہر گئے ،آج وہا ں موج میلا کر رہے ہیں،تاہم اب انکا پاسپورٹ ایکسپائر ہوچکا ہے وہ بھی اب انھیں دھکے دیکر نکالیں گے پاکستان پہنچتے ہیں جیل انکی منتظر ہوگی،انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں دم خم نہیں انھیں ہر محاز پر زلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا آئندہ بھی کچھ ہونے والا نہیں،انھوںنے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے قانون سازی ہوگئی ہے اب حلقہ بندیاںہونگی امید ہے ماہ رمضان کے بعد بلدیاتی الیکشن کا میدان سجے گا،ہم نئے جزبے کے ساتھ میدان میں آئیں گے کینٹ بورڈ کے الیکشن میں جو غلطیاں ہوئی ہیں انکی اصلاح کی جائے گی، پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،اس موقع پر ایم این اے منصور حیات خان، ایم پی ا ے عمارصدیق خان، ملک عظمت ، اجمل خان تنولی، ملک ایاز صدر پی ٹی آئی تحصیل ٹیکسلا کء علاوہ یونین کونسل خرم پراچہ کے عمائدین کی کثیر تعدادموجود تھے میزبان تقریب ، چئیرمین یونین کونسل خرم پراچہ ملک سہیل عمران نے یونین کونسل خرم پراچہ کے حوالے سے ہونے والے ترقیاتی کاموں پر مفصل روشنی ڈالی
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات