یوکرائن تنازعے میں روس اور مغرب بدستور آمنے سامنے

جرمن وزیر خارجہ کی یوکرائنی دارالحکومت کیف آمد،آج ماسکو میں مذاکرات کریں گی

پیر 17 جنوری 2022 14:33

یوکرائن تنازعے میں روس اور مغرب بدستور آمنے سامنے
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) روس نے کہاہے کہ یوکرائن کے تنازعے پر حالیہ بحرانی مذاکرات کے باوجود ماسکو حکومت اور مغرب مکمل طور پر مخالف مقف پر قائم ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماسکو حکومت کے ترجمان دیمیتری پیسکوف کا انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بات تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکی حکومت نے کہا کہ وہ اس تنازعے کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اس کا مضبوط جواب دیا جائے گا۔ اسی کشیدہ صورتحال کے دوران جرمن وفاقی وزیر خارجہ انالینا بئیربوک یوکرائنی دارالحکومت کییف پہنچ رہی ہیں اور وہ منگل کو ماسکو میں مذاکرات کرنا چاہتی ہیں۔