مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کل سے افغانستان کا دوروزہ دورہ کرینگے
ڈاکٹر معید اعلی افغان حکام کے ساتھ دو طرفہ امور کے علاوہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے لئے پانچ ارب روپے امداد سے متعلق بھی گفتگو کرینگے
پیر 17 جنوری 2022 14:48
(جاری ہے)
اگست میں کابل پر طالبان کنٹرول کے بعد یہ معید یوسف کا افغانستان کا پہلا دورہ ہے اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کا دورہ کیا تھا جس میں افغانستان پاکستان امن اور استحکام کے لئے ایکشن پلان کے تحت دوطرفہ مذاکرات اور تعلقات بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
اگرچہ پاکستانی قومی سلامی مشیر کی قیادت میں افغانستان کے دورے کا بنیادی مقصد پاکستانی امداد اور مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کرنی ہے لیکن پاک-افغان سرحد پر کئی علاقوں سے باڑ ہٹانے پر پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔ دونوں ممالک نے اس معاملے پر مزاکرات پر اتفاق کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے فوجی ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ باڑ کا 94 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی پر کام جاری ہے۔ وزیر داخلہ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتیا تھا کہ پاک افغان سرحد پرباقی باڑ لگانے کا کام طالبان حکومت کے مشورے سے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کے شرکا افغانستان کو مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش کرے گا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو فوجی سربراہان، اہم وزرا اور اعلی حکام کی افغانستان پر اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ حکام کو دوست ممالک کے معاون سے افغانستان کو ماہرین بھیجنے کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہداہات جاری کی تھی۔ امکان ہے کہ معید یوسف کی سربراہی میں وفد افغان رہنماوں کے ساتھ پاکستانی ماہرین کی خدمات کی پیشکش پر بات چیت کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش کا کام جاری
-
ابراہیم رئیسی : ایرانی سپریم لیڈر سے قربت والے سخت گیر صدر
-
میانمار: راخائن میں تشدد کی نئی لہر ہر وولکر تُرک کو تشویش
-
غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺکی نشاندہی کرتا ہے
-
اندھیرا چھانے اور دھند کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکل پیش آرہی ہے. ایرانی وزیرداخلہ
-
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
-
ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں، وزیراعظم
-
کیا بمبل بیز دنیا سے معدوم ہو جائیں گی؟
-
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
-
کرغزستان میں پھنسے مزید سینکڑوں طلبہ کی 2 خصوصی پروازوں سے وطن واپسی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.