قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنٹرل ایشیاء یونیورسٹی کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد، آئی ٹی،ماحولیات اور پیشہ وارانہ تعلیم کے شعبوں میں مل کر کام کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

پیر 17 جنوری 2022 17:32

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنٹرل ایشیاء یونیورسٹی کے ساتھ آن لائن ..
گلگت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنٹرل ایشیاء یونیورسٹی کے ساتھ آ ن لائن اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کی۔اجلاس میں آئی ٹی،ماحولیات اور پیشہ وارانہ تعلیم کے مختلف شعبوں میں مل کر کا م کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے سینئر انتظامی و تدریسی آفسران جبکہ سنٹرل ایشیاء یونیورسٹی زمہ داران بھی آن لائن اجلاس میں شریک تھے۔اس سے قبل وائس چانسلر نے پراجیکٹ ریوئیو  کمیٹی کی اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں یونیورسٹی میں جاری مختلف تعمیراتی شعبہ جات کی تعمیراتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :